ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ: کرکٹرز کی شائقین کو میچوں میں شرکت کی اپیل

کراچی میں شیڈول پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) سیریز کے بقیہ میچز کے ٹکٹ ابھی تک مکمل طور پر فروخت نہیں ہوئے ہیں۔

ہارڈ ہٹر افتخار احمد نے لوگوں سے ون ڈے میچ دیکھنے کی درخواست کر دی ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں افتخار نے شائقین پر زور دیا کہ وہ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں سے لطف اندوز ہوں۔

اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہاکہ “شائقین کی بڑی تعداد نے لاہور اور راولپنڈی کے میچوں سے لطف اندوز ہوئے۔ امید ہے کہ کراچی کے لوگ مایوس نہیں ہوں گے۔

نیشنل بینک کرکٹ (NBC) اسٹیڈیم میں زیادہ سے زیادہ ٹرن آؤٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے آج کے میچ سے پہلے کئی گرین شرٹس میدان میں آئے۔

یاد رہے کہ فخر زمان نے  راولپنڈی میں پہلے دو میچوں کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں