English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلش پریمیئر لیگ:آرسنل نے چیلسی کو 1-3 گول سے ہرا دیا

القمر

 لندن:انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ 

ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی چیلسی کی ٹیم پر سبقت لے گئی،مارٹن اوڈیگارڈ نے 18 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔

 

مارٹن اوڈیگارڈ نے دوسرا گول میچ کے 31 ویں منٹ پر سکور کیا جس کے ٹھیک تین منٹ بعد گبریئل جیزز نے 34 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا،میچ کے ہاف پر آرسنل کو چیلسی کے خلاف 0-3 گول کی برتری تھی۔ 

چیلسی کی طرف سے واحد گول نونی مادوکے نے میچ کے 65 ویں منٹ میں سکور کیا اور مقابلہ 1-3 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔ اس فتح کے بعد آرسنل کی ٹیم نے ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے