English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے

القمر

  پیرس:سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے۔فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے لائنل میسی کومعطل کردیا۔

بغیراجازت سعودی عرب میں چھٹیاں کیوں منائیں ؟فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے اسٹار فٹبالر کو دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا۔اس دوران میسی کلب کے کسی کھلاڑی کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکتے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میسی کا پی ایس جی کے ساتھ مستقبل بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔30 اپریل کو ہونے والے میچ میں Lorient کے ہاتھوں شکست کے بعد میسی پریکٹس کی بجائے چھٹیاں منانے سعودی عرب چلے گئے۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں چھٹیاں مناتے ہوئیتصویریں ٹوئٹر پر اپ لوڈ بھی کیں تھیں۔ لائنل میسی کی دو ہفتوں کی معطلی 21 مئی کو ختم ہوگی۔اورجون میں ان کا فرانسیسی کلب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ رواں سال ختم ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے