English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور،بیٹسمینوں نے 46 رنز جڑ دیے

القمر

 کویت سٹی:کرکٹ کی تاریخ منفی اور مثبت ریکارڈز سے بھری پڑی ہے اور جیسے جیسے کھیل میں نت نئے طریقے اور جدت آرہی ہے ریکارڈز بھی بہت جلدی بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز دو مرتبہ بنائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 35 رنز کا ریکارڈ ہے اور اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی 2مرتبہ ہی ایک اوور میں 36رنز بنائے جا چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اب ان سب سے زیادہ یعنی ایک اوور میں 46رنز بھی بنا دیے گئے ہیں،کویت میں فرنچائز لیگ کا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک بولر کے لیے بہت ہی ڈراونا خواب اس وقت ثابت ہوا جب اس نے اوور کی پہلی ہی گیند نو بال کرائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا۔ 

جس کے بعد کی گیند پر 4بائز کے رنز بھی ملے اور پھر اوور کی دیگر 5گیندوں پر بیٹر نے 5چھکے مارے جن میں سے ایک چھکا دوبارہ نوبال پر مارا گیا،اسپن بولر نے اوور کی آخری گیند پر باونڈری دے کر مکمل اوور میں 46رنز دیے،سوشل میڈیا پر اس میچ سے متعلق صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے