English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دبئی میں ایشیاکپ کے حوالے سے ٹھوس موقف پیش کریں گے

القمر

لاہور :پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ںنجم سیٹھی دبئی میں ایشیاکپ کے حوالے سے ٹھوس موقف پیش کریں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی حکام سے ملاقاتوں کیلیے آئندہ ہفتے دبئی روانہ ہوں گے، پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کے حوالے سے ٹھوس موقف پیش کیا جائے گا۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے ٹیم ایشیا کپ کیلیے پاکستان بھجوانے سے انکار کے بعد پیچیدہ صورتحال پیدا ہوئی،پی سی بی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا جس کے تحت بھارتی ٹیم کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دیگر پاکستان میں کرانے کا پلان دیا گیا تھا،ابھی تک بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

نجم سیٹھی پیر دبئی میں اے سی سی اور آئی سی سی حکام سے ملاقاتوں میں رواں سال ایشیا کپ، ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی 2025کے معاملات پر بات کریں گے۔ پاکستان نے ان معاملات میں ٹھوس موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے،نجم سیٹھی اپنا کیس مضبوط انداز میں پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے