English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں آئی پی ایل پلیئرز کی بیگمات بھی چھیڑچھاڑ سے محفوظ نہیں 

القمر

نئی دہلی:بھارت میں آئی پی ایل پلیئرز کی بیگمات بھی چھیڑچھاڑ سے محفوظ نہیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان نتیش رانا کی اہلیہ ساشی ماروا کو نامعلوم نوجوانوں نے پیچھا کرکے ڈرا دیا، پولیس نے بھی رپورٹ درج کرنے سے انکار کردیا۔

ساشی نے بتایا کہ آفس سے گھر جاتے ہوئے بائیک پر سوار 2 لڑکوں نے میرا پیچھا کیا اور بغیر کسی وجہ کے میری گاڑی کو ہٹ بھی کیا، جس سے میں بہت زیادہ ڈر گئی اور گھر جاتے ہی دہلی پولیس کو فون کرکے واقعہ سے آگاہ کرتے ہوئے رپورٹ درج کرنے کو کہا، مگر وہاں سے جواب ملا کہ چونکہ آپ خیریت سے گھر پہنچ گئی ہیں۔

اس لیے اس معاملے کو بھول جائیں، اگر دوبارہ وہ لڑکے پیچھا کریں تو بائیک کا نمبر نوٹ کرنے کی کوشش کریں۔ ساشی نے پولیس کے اس جواب شدید فرسٹریشن اور برہمی کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے