English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی پی ایل: سن رائزرز حیدرا ٓباد نے راجستھان رائلز کو4وکٹوں سے ہرادیا

القمر

جے پور: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرا ٓباد نے راجستھان رائلز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد 215رنز کا ہدف 20ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ راجستھان رائلز کے جوز بٹلر کی 95اور کپتان سنجو سیمسن کی ناقابل شکست 66رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

سن رائزرز حیدر آباد کے گلین فلیپس عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جے پور میں کھیلے گئے لیگ کے52ویں میچ میں راجستھان رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنائے۔

جوز بٹلر نے 95اور کپتان سنجو سیمسن نے ناقابل شکست 66رنز کی اننگز کھیلی۔بھونیشور کمار اور مارکو جانسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ ٓئوٹ کیا۔ جواب میں سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 20ویں اوورمیں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

ابھیشیک شرما 55اور راہول ترپاتھی 47رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ راجستھان کے یوزویندر چہل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سن رائزرز حیدر آباد کے گلین فلیپس عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے