کراچی: پاکستان کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان آکر کرکٹ کھیلنی چاہیے اور اس سلسلے میں آئی سی سی کو بھی اپنا کردارا دا کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سال 2017 میں چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد نے گورنمنٹ جناح کالج میں کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان آکر کرکٹ کھیلناچاہیے، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس ضمن اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کاوشیں کی ہیں، ہمارے سیکورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، قومی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے وقت کم ہے، ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ جلد تشکیل دیا جائے۔
وکٹ کیپر بلےباز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں روٹیشن پالیسی اچھی رہی،پاکستان اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کو موقع ملا۔
