English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی: فخر زمان پلیئر آف دی منتھ قرار

القمر

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ہیرو قومی اوپنر کو سب سے سے زیادہ ووٹ پڑے، بائیں ہاتھ کے بیٹر کا مقابلہ سری لنکا کے پرباتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیمپمین سے تھا۔

فخر زمان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ اپریل کا مہینہ ان کیلئے یادگار رہا، وہ اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں بہترین اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔

راولپنڈی میں لگاتار دو سنچریاں بنانے کی بہت خوشی ہے، دوسرے میچ میں ناقابل شکست 180 رنز کی اننگز ہمیشہ یاد رہے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس دوران تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی نمبر ایک پوزیشن پر بھی قابض رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے