ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاکپ کو بچانے کیلیے حتمی فارمولا پیش

 دبئی:چارمیچز پاکستان دیگر یو اے ای میں کرا دیں، ایشیاکپ کو بچانے کیلیے حتمی فارمولہ پیش کر دیا گیا،پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ایشیاکپ کی میزبانی کرنا ہے مگر بھارت نے دورے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے مقابلوں پر شکوک کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

پی سی بی نے ایونٹ کو بچانے کیلیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز دی جس کے تحت صرف بھارتی ٹیم کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جاتے،مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی گزشتہ دنوں اہم میٹنگز کیلیے یو اے ای گئے وہاں انھوں نے آئی سی سی اور امارات کرکٹ بورڈ کے آفیشلز سے بھی بات چیت کی۔

سیٹھی کی نائب صدر اے سی سی پنکج گبھیجی سے ملاقات ہوئی،اس موقع پر انھوں نے ہائبرڈ ماڈل کی مزید تفصیلات پیش کیں، تیار شدہ شیڈول کے مطابق بھارت کے سوا دیگر چاروں ٹیمیں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال پہلے پاکستان آ کر یہاں 4میچز کھیل لیں۔

 اس کے بعد پانچوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے یو اے ای لے جایا جائے جہاں دیگر 7میچز اور فائنل کا انعقاد ہو،پنکج نے سوال اٹھایا کہ لاجسٹک طور پر یہ کیسے ممکن ہوگا براڈ کاسٹر بھی دو ممالک میں کریو و آلات لے جانے پر اطمینان محسوس نہیں کرے گا،اس پر جواب دیا گیا کہ صرف ایک بار ہی پاکستان سے یو اے ای جانا ہوگا،بار بار آنے جانے کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

 اسی طرح اگر بھارتی براڈ کاسٹر اسٹار کو پاکستان آنے میں مسئلہ ہے تو پروڈکشن ہم کر کے انھیں دے دیں گے،ہم پی ایس ایل میں تو تین کٹس کے ساتھ بھی پروڈکشن کر چکے ہیں،جب دبئی کی گرمی کا سوال اٹھا تو نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ ایسے ہی موسم میں جب آئی پی ایل اور پہلے بھی ایشیا کپ ہوا تب تو یہ بات نہیں کی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں