ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک دشمن عناصر کے ساتھ نرمی نہیں برتی جا سکتی، حافظ محمد ادریس

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ 9مئی بلاشبہ ملک و قوم کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،  ملک کے اندر سے جو کچھ کیا گیا، ایسا ہمارا بدترین دشمن بھی ملک کے باہر سے کبھی نہ کر سکے گا۔

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں مسلح جتھے ملک کے تمام شہروں میں تباہی پھیلاتے رہے، ہر جانب آگ کے شعلے اوردھواں ہی دھواں تھا، اس موقع پر یوں لگا جیسے اس ملک میں کوئی قانون ہے نہ انسانی اخلاق، کوئی حکومت ہے نہ ملک میں امن و امان اور نظم و نسق قائم کرنے کا کوئی ادارہ موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن عناصر نے وطن عزیز کے اوپر یہ ظلم ڈھایا ہے خواہ وہ عامی ہیں یا خواص، مزدور ہیں یا اشرافیہ سبھی کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا ملنی چاہیے، مگر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ گندم کے ساتھ گھن بھی پس جائے۔

رہنماجماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کا قیام اس وقت مجبوری ہے، مگر اس کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا بھی ارباب اختیار کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ عدالتیں خواہ سول ہوں یا فوجی، شفافیت اور عدل ہر جگہ ہونا چاہیے اور وہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں حافظ ادریس نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دستور بالکل واضح ہے کہ ہم اس ملک میں پرامن جدوجہد اور عوام کی تائید کے ساتھ تبدیلی چاہتے ہیں، ملک کے اندر پرتشدد کارروائیاں بدترین جرم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں