ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر

دبئی: آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابراعظم 886 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، فخر زمان 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور امام الحق 745 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے نمبر موجود ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے رینکنگ میں سابق عالمی نمبر ایک ویرات کوہلی تنزلی کے بعد 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اسی طرح ٹی20 فارمیٹ میں محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے بھی پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے اور پاکستان کے شاہین آفریدی 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں