ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ شاہد آفریدی نے نہیں حکومت نے کرنا ہے، نجم سیٹھی

 لاہور: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ انہوں نے نہیں حکومت نے کرنا ہے، ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ جے شاہ اور میرا بھی نہیں ہے،یہ فیصلہ اس جانب بھارتی حکومت اورادھر پاکستان حکومت کا ہے۔

چئیرمین پی سی بی نے کہاکہ  سیکورٹی کی بنیاد ہرہی ان فیصلوں کا انحصار ہوتا ہے، اگرحکومت نے کہا کہ آپ جائیں ورلڈ کپ کھیلنے تو ہم ضرورجائیں گے، اے سی سی کے سربراہ جے شاہ کی درخواست پر میری چند روز قبل نائب صدر پنکج کھمجی سے ملاقات ہوئی۔

نجم سیٹھی نے کہا سری لنکا کی جانب سے اے سی سی پر دباو ہے کہ نیوٹرل وینیو کے لئے سری لنکا کا انتخاب کیا جائیانکو اعتراض ہے کہ ستمبر میں یو اے ای میں گرمی بہت شدید ہوتی ہے ایک روزہ میچز کھیلنا مشکل ہے۔اسی موسم میں یو اے ای میں ایشیا کپ سمیت آئی پی ایل کے میچز ہو چکے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا میزبان پاکستان ہے گیٹ منی میزبان کا حق ہے سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی، اگرسری لنکا کا فیصلہ متفقہ ہوتا ہے اورہمیں معاوضہ دے دیتے ہیں تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے مکی ارتھر پاکستان کرکٹ سے واقف ہیں کاونٹی کرکٹ کی مصروفیات کا اثرپاکستان ٹیم پر نہیں پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں