کھٹمنڈو:برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے دعوی کیا ہے کہ دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماونٹ ایورسٹ پر برف کی مقدار کم ہونے لگی۔
کھٹمنڈو میں غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کینٹن کول نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ماونٹ ایورسٹ سر کی ہے، اس دوران انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ماضی کی نسبت ماونٹ ایورسٹ پر برف کی مقدار کم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برف کی مقدار کم ہونے کے باعث چٹان واضح طور پر نظر آنے لگی، برطانوی کوہ پیما کا کہنا تھا کہ برف میں کمی ماحولیاتی تبدیلی یا گلوبل وارمنگ کے باعث ہے۔