English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیاء کپ: بھارتی بورڈ پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

القمر

لاہور: ایشیاء کپ کے حوالے سے بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو مشروط طور پر قبول کرے گا، جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیاکپ کے مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا تاہم میزبان ملک سری لنکا یا متحدہ عرب امارات ہوسکتے ہیں۔حال ہی میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دیگر بورڈز نے موقف اپنایا تھا کہ یواے ای میں زیادہ گرمی ہوگی، جس کے باعث کھلاڑیوں کو انجریز ہوسکتی ہیں، اس لیے میچز سری لنکا میں کروائے جائیں۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بی سی سی آئی باضابطہ اعلان 27مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا اور ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارتی فیصلے کے بعد کرے گا۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 رواں برس بھارت میں کھیلا جانا ہے تاہم بی سی سی آئی نے ابتک شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے، کیونکہ پاکستان نے ایشیاکپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر گرین شرٹس نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے