English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کیلئے معاہدہ ہوگیا

القمر

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں،کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے۔

اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے،ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی بھی ایل پی ایل کے ساتھ براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں شامل ہیں ،براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن 11 جون کو ہوگی،لنکا پریمیئر لیگ 31جولائی سے 22اگست تک شیڈولڈ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے