English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں سسیکس کو جوائن کرلیا

القمر

لندن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان نے ویٹالیٹی بلاسٹ میں انگلش کرکٹ کاﺅنٹی سسیکس کو جوائن کرلیا۔

سسیکس کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کیے جانے والے انٹرویو میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ سسیکس کی نمائندگی کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ ویٹالیٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کا شدت سے انتظار ہے،یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاداب خان کے علاوہ فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی سمیت 11پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے