English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی اسنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کر گئے

القمر

کراچی: پاکستانی کیوئسٹ (سنوکر پلیئر)محمد بلال 37 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، پاکستان کے سنوکر پلیئر محمد بلال 37 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

محمد بلال نے 2018 میں سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتی، 2019 میں ایشین سنوکر ٹیم چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔

محمد بلال کا تعلق منڈی بہا ئو الدین سے تھا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن نے محمد بلا ل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے