کولمبو:سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کو 132رنز سے شکست دے دی۔
تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 323رنز بنائے،کوسال مینڈس 78رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ افغانستان کی طرف سے فرید خان اور محمد نبی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں مہمان افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42.1اوورز میں 191رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
حشمت اللہ شاہدی 57اور ابراہیم زدران 54رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سری لنکا کی طرف سے ونندو ہاسارنگا اور دہننجایا ڈی سلوا نے تین،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،فاتح ٹیم کے کھلاڑی دہننجایا ڈی سلوا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز 1-1سے برابر ہو گئی ہے۔
