ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں فٹبال کھلاڑی لیونل میسی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بیجنگ: فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی کو چین میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کےکپتان لیونل میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔

لیونل میسی کو گرفتار کیے جانے کے بعد پولیس کی جا نب سے ان سے الزامات کے حوالے سے تفتیش گئی۔ لیونل میسی ارجنٹائن کا پاسپورٹ اپنے ساتھ نہیں لائے جب کہ ان کے پاس جو پاسپورٹ موجود تھا، وہ اسپین کا تھا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیش میں یقین دہانی اور دیگر قانونی دستاویزات کی تصدیق کیے جانے کے بعد چینی پولیس نے لیونل میسی کو جانے کی اجازت دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں