ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پرعزم

  لاہور:پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔

31 سالہ احمد شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ گھنٹوں انفرادی طور پر ٹریننگ کرتے ہیں، احمد شہزاد فزیکل ٹریننگ کے لیے مقامی جم جاتے ہیں، انہیں قومی کرکٹرز کے کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔

 اس حوالے سے احمد شہزاد نے  بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے محنت کر رہا ہوں، لیگز بھی آ رہی ہیں ان کے لیے خود کو تیار کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا جبکہ احمد شہزاد نے آخری ٹی 20 میچ اکتوبر 2019 سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں