ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈاکٹر کپوتاکھی چنچلا نے مس پاکستان یونیورس 2023 کا تاج حاصل کر لیا

ڈاکٹر اور ماڈل کپوتاکھی چنچلا نے مس پاکستان یونیورس 2023 کا تاج حاصل کر لیا۔

روشنیوں کے شہر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کپوتاکھی چنچلا کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کے ایک مسلم گھرانے میں جنم لیا اور وہیں پرورش پائی ہے، والدہ کی وفات کے بعد والد کے ساتھ اسی شہر میں مقیم رہیں ، یہیں پر تعلیم مکمل کی اور اسی شہر میں اپنی پروفیشنل زندگی کی شروعات بھی کی۔

انہوں نے کراچی کی لیاقت نیشنل اسپتال سے بطور پروفیشنل ڈاکٹر منسلک ہیں اور انہوں نے اسی ادارے سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ڈاکٹر کپوتاکھی کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی شوبز اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا انہیں پرکشش لگتی تھی اور وہ کسی طرح سے بھی اس دنیا میں داخل ہو جانے کا خواب دیکھتی تھیں، پھر انہیں اس پلیٹ فارم کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں داخل ہونے کا راستہ مل گیا۔

مس پاکستان یونیورس نے کہا کہ انہوں نے 2022 میں مس پاکستان یونیورس کا تاج سر پر سجانے والی ڈاکٹر شفق اختر سے متاثر ہوکر اس مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

کپوتاکھی چنچلا نے مزید بتایا کہ مس پاکستان یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھی وہ مستقبل میں نیوروسرجن بننا چاہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں