ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کشتی حادثہ،آزاد کشمیر میں یوم سوگ پرچم سرنگوں رہا

  مظفر آباد: آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جانی نقصان پر اتوار کو یوم سوگ منا یا گیا۔

 اسلام آباد اور آزاد کشمیر بھر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا۔ فیصلہ ہوا کہ یونان کشتی حادثے پر اتوار کو یوم سوگ منایا جائے گا۔ اسلام آباد اور آزاد کشمیربھر میں ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کابینہ ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ حکومت پاکستان سے بھی واقعہ میں ملوث ٹریول ایجنٹس کیخلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے واقعہ کی تفصیلات حاصل کرنے اور جاں بحق افراد کی میتین واپس لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں