اسلام آباد:پاکستانی بیٹر امام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پرچی کے طعنے پر شاور کے نیچے روتا تھا۔
امام الحق نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ جب میں نے ڈیبیو کیا تو اس وقت میری عمر 23برس تھی، میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں آیا مگر میرے چچا انضمام الحق اس وقت چیف سلیکٹر تھے، اس لیے مجھے پرچی کہا جانے لگا۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹورز کے دوران اپنا موبائل منیجر کو دے دیتا تھا، شاور کے نیچے آنسو بہاتا تھا مگر اب یہ چیزیں کم ہو گئی ہیں، اس کے باوجود اب بھی میں ٹورز میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا، ٹویٹر اور انسٹاگرام وغیرہ استعمال نہیں کرتا، صرف واٹس ایپ دیکھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر میں صفر پر آئوٹ ہوجائوں تو لوگ پرچی پرچی کہنا شروع ہوجاتے ہیں، ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ 5میں شامل ہونا ایک اعزاز ہے، اس کے ساتھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کرنا ہے، ویسے میرے لیے اپنی رینکنگ سے ٹیم کا ٹاپ 3میں موجود ہونا زیادہ اہم ہے۔
