English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:اینڈرے روبلوف اورالیگزینڈر ببلک نے فائنل میں جگہ بنالی

القمر

برلن:اینڈرے روبلوف نے روبرٹو بوٹسٹا اورالیگزینڈر ببلک نے ڈینئل میدویدیف کو شکست دے کر ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ 

اے ٹی پی کے زیراہتمام ہال اوپن کے دلچسپ مقابلے جرمنی میں جاری ہیں،سنگلزمقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف نے اسپین کے روبرٹو بوٹسٹا کو بآسانی 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ 

دوسرے سیمی فائنل میں قزاقستان کے الیگزینڈر ببلک نے ٹاپ سیڈ روس کے ڈینئل میدویدیف کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے