English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ: پاکستان نے ممبئی میں میچ کھیلنے سے انکار کردیا

القمر

اسلام آباد: بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ممبئی میں اپنا میچ کھیلنے سے انکار کردیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل حکام کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطا بق  آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ورلڈکپ کے سیمی فائنل ممبئی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔ ایسے میں اگر بھارتی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو اس کا میچ ممبئی میں ہوگا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کی صورت میں میچ کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے