English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کا حکم امتناعی جاری

القمر

لاہور: ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا، وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیرآئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردیا،پی سی بی کے الیکشن کمشنر نیغیرقانونی اقدام کرتے ہوئے نیا بورڈآف گورنرز تشکیل دیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیرآئینی قرار دیا جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے