English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ پی منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں مبینہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرتے ہو آڈیٹر جنرل پاکستان کو فوری آڈٹ شروع کروانے کیلے خط لکھ دیا۔

وفاقی وزارت بین الصوبای کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے متعلقہ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر وفاقی حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کیلئے لکھے گے خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے،نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے اخراجات کا مکمل آڈٹ کروایا جائے، آڈیٹرجنرل 22دسمبر 2022سے 20جون 2023کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے۔

آڈٹ حکام نجم سیٹھی سمیت عارضی منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان کو ملنے والی مراعات کا بھی جازہ لینگے۔ وفاقی حکومت نے دسمبر 2022میں  عارضی منیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی جبکہ وفاقی حکومت کو پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات بارے متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے