لاہور: پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، وہ گزشتہ چند سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اطلاعات کے مطابق ماجد علی نے فیصل آباد میں واقع اپنے گھر میں لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی۔
ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ 28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد علی تین برس سے ڈپریشن کا شکار اور زیرعلاج تھے۔ قومی کیوئسٹ نے شادی نہیں کی تھی،ماجد علی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔
