ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد رضوان نے فٹنس میں تمام قومی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فٹنس میں سب قومی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد رضوان نے دورہ سری لنکا کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ریجنل کرکٹ اکیڈمی پر جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے دن کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر کرنے کا چیلنج جیت لیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کے درمیان دوڑنے کا مقابلہ کروایا، وکٹ کے بیچ سب سے تیز دوڑنے کے مقابلے میں قومی کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، محمد نواز اور سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد شریک ہوئے۔

محمد رضوان نے پھرتی دکھاتے ہوئے برق رفتار انداز میں یہ مقابلہ 9.55سیکنڈز میں جیت لیا جبکہ اوپنر شان مسعود وکٹوں کے درمیان تیز دوڑنے میں دوسرے نمبر پر رہے،قومی ٹیم کے کھلاڑی اس دلچسپ مقابلے سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں