برازیلیا:برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر پرریوڈی جنیرو کے قریب اپنی حویلی میں غیر قانونی جھیل تعمیر کرنے پر 3.3ملین ڈالر(91 کروڑ 41 لاکھ)جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کونسل سیکرٹریٹ نے کہا کہ کھلاڑی کی حویلی میں ایک مصنوعی جھیل کی تعمیر میں ماحولیاتی خلاف ورزیوں جرمانہ عائد کیا گیا ہے،منگاراتیبا علاقہ سیاحوں میں مقبول ہے جوکہ ریو شہر سے 130کلومیٹر (80 میل)کے فاصلے پر واقع ہے۔
گزشتہ دنوں تعمیراتی کام رکوانے گئے تو نیمار کے والد ڈی سلوا سانتوس نے رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ حکام سے بدتمیزی بھی کی، جس پر انہیں حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
دوسری جانب برازیل فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار جونئیر کے بعد جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 20 دن کا وقت ہے۔
برازیلین میڈیا کا کہنا ہے کہ نیمار نے حویلی میں پارٹی کی میزبانی کی تھی جبکہ احکامات کے باوجود جھیل میں نہایا گیا جبکہ نیمار کے پریس آفس نے خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
