English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس:سلوانین سائیکلسٹ نے چھٹا مرحلہ بھی جیت لیا

القمر

میڈرڈ:معروف سلوانین سائیکلسٹ تدیج پوگاکار نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ بھی جیت لیا، ریس میں سوار تڈیج کی یہ پہلی فتح ہے۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ٹاربس سے کیوٹریٹس تک کا 145کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی راستے پر محیط تھا۔

24سالہ سلوانین سائیکلسٹ (Tadej Pogacar)نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈکو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

تڈیج نے چھٹے مرحلے کا 145 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے 54منٹ اور 27 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔

ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے دوسری جبکہ نارویجن سائیکل سوار ٹوبیاس جوہانسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

چھٹے میں دوسری پوزیشن ہونے کے باوجود ڈینش سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ آسٹریلین سائیکل سوار جے ہینڈلے سے یلو جرسی بھی حاصل کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے