English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد رضوان نے 50ہزار مالیت کا اپنا جوتا عبدالہادی کو تحفے میں دیدیا

القمر

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 50ہزار مالیت کا اپنا جوتا عبدالہادی کو تحفے میں دے دیا۔

کراچی میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد رضوان نے پریکٹس کرانے کے لیے آئے آف اسپنر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ انہیں آٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تو سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔

16سالہ آف اسپنر عبدالہادی محمد رضوان کو آٹ نہ کر سکے لیکن انہیں مسلسل پریکٹس کراتے رہے اور اس کے بعد جب کیمپ ختم ہوا تو محمد رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے تحفے میں دے دیے۔

محمد رضوان نے کہا کہ عبدالہادی کو چیلنج کیا تھا کہ آٹ کرنے پر سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔

کراچی کا رہائشی عبد الہادی کا خود کا جوتا پھٹا ہوا تھا جس کے بعد وہ محمد رضوان کا جوتا لے کر بہت خوش دکھائی دیا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الہادی نے کہا کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ رضوان نے مجھے جوتا گفٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے