English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی قائم

القمر

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی ۔

 ہائی پروفائل کمیٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی جس کے سربراہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزرا ء رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کارہ اور طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔ قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفال کمیٹی میں شامل ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی جن کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

 واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے