English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلیے سری لنکا روانہ

القمر

کراچی: سری لنکا کے خلاف 2 میچوں  پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتہ کی شب دبئی کے راستے  کولمبو  روانہ ہو گئی جب کہ ویزا نہ ملنے کے سبب پاکستان نہ آسکنے والے بولنگ کوچ  مورنے مورکل  دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

آئی سی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ  کی پہلی آزمائش میں  شرکت کے لیے سری لنکا پہنچنے والی قومی ٹیم  سیریز سے قبل 11اور12جولائی کو 2 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے  گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ  کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں 24سے 28جولائی تک شیڈول ہے۔

دورہ سری لنکا میں مقامی مشکل کنڈیشنز  کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم  بابراعظم ( کپتان ) محمد رضوان ( وکٹ کیپر اور نائب کپتان ) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ،حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ،نعمان علی، سلمان علی آغا،سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور شان مسعود پر مشتمل ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کی زیر نگرانی سپورٹنگ اسٹاف میں گرانٹ بریڈ برن ہیڈکوچ، اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ،مورنے مورکل بولنگ کوچ،آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسٹنٹ کوچ، ڈریک سائمن  اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکون فزیو تھراپسٹ ،طلحہ اعجاز انالسٹ، ملنگ علی مساجر، لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعجاز انوری سیکوریٹی منیجر اور ریحان الحق ٹیم منیجر  کی ذمے داری ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان  اب تک  57 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 21 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی ہے۔ 17 مقابلوں میں سری  لنکا کو کامیابی  ملی  جب کہ  19 میچز ہار جیت کے فیصلے بغیر ختم ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے