English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلمان دیگر مذاہب کا احترام کرتے اور دوسروں سے یہی توقع رکھتے ہیں، محمد رضوان

القمر

کراچی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم بطور مسلمان ہر مذہب اور مقدس کتابوں کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر محمد رضوان نے عالمی برادری سے مذہبی رواداری اور باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید صرف مسلمانوں کیلیے نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا کلمہ ہے اور ہر مسلمان نے اس کی آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے۔ قرآن کی بے حرمتی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ہم ہر اس مذہب کا احترام کرتے ہیں جو دنیا میں رہنمائی کے لئے آیا اور ہم تمام لوگوں سے بھی اسلام  کے احترام کی درخواست کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے