English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے شاہ کا دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے سے انکار

القمر

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ کاکہنا ہے کہ  میں پاکستان کا  ایشیا کپ سے پہلے کوئی دورہ نہیں کروں گا۔

جے شاہ نے بدھ کے روز ان خبروں کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی تھی۔

دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہوں کے درمیان ملاقات ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے دورہ بھارت کے بارے میں شکوک و شبہات کے درمیان ہوئی تھی  ۔

ملاقات کے بعد بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمان مزاری نے بتایا کہ جے شاہ نے ذکاءاشرف کی جانب سے ایشیا کپ سے قبل دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔

وزیر نے بتایا  کہ میں نے ابھی ذکا اشرف سے بات کی ہے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے جے شاہ کو پاکستان آنے اور سیکیورٹی انتظامات کو خود دیکھنے کی دعوت دی ہے،جےشاہ نے دعوت قبول کر لی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل زکا ء اشرف کو بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ہے ۔

بدھ کے روز جے شاہ اور بی سی سی آئی دونوں نے اس بات سے انکار کیا کہ پاکستان کا دورہ ہو گا۔

جے شاہ نے نیوز 18 کرکٹ نیکسٹ کو بتایا  کہ میں نے کسی بات پر اتفاق نہیں کیا، یہ محض ایک سادہ غلط بات ہے، شاید جان بوجھ کر یا شرارت سے کیا گیا ہو، میں کوئی دورہ نہیں کروں گا ۔

بی سی سی آئی نے یہ بھی کہا کہ جے شاہ اور زکا ءاشرف کے درمیان ملاقات کے دوران “ایسی کوئی بات چیت” نہیں ہوئی۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار ارون دھومل جو انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین بھی ہیں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا نہ تو ہندوستان پاکستان کا سفر کر رہا ہے اور نہ ہی ہمارے سیکریٹری ان رپورٹس کے برعکس سفر کریں گے جو منظر عام پر آئی ہیں۔”

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جے شاہ اور ذکاءاشرف کے درمیان ملاقات ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ہوئی تھی، جس کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا 31 اگست سے 17 ستمبر تک “ہائبرڈ ماڈل” کے تحت کریں گے۔

“ہمارے سیکرٹری نے پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کی اور ایشیا کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی اور یہ اسی طرح جاری ہے جیسا کہ اس پر پہلے بات کی گئی تھی”۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیگ مرحلے میں چار میچز ہوں گے، اس کے بعد سری لنکا میں نو میچ ہوں گے، جس میں بھارت بمقابلہ پاکستان دونوں گیمز شامل ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے