English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میٹ پاویک اور لیوڈمیلاوکٹوریونا کی ومبلڈن اوپن ٹینس ڈبلز کے فائنل میں انٹری

القمر

لندن:میٹ پاویک اور لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک ومبلڈن اوپن ٹینس ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔

کروشین ٹینس اسٹارمیٹ پاویک اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں جونی اومارا اوران کی ہم وطن اولیویا نکولس پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔

مکسڈ ڈبلز مقابلوں کےسیمی فائنل میچ میں کروشین ٹینس اسٹار میٹ پاویک اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جونی اومارا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار اولیویا نکولس پر مشتمل برطانوی جوڑی کو 6-7(6-8)،6-4 اور 3-6 سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے