English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مرد اور خواتین کرکٹرز کو یکساں تنخواہ دے جائے، ندا ڈار

القمر

لاہور : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو یکساں تنخواہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کرکٹرز کو ملک کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا حوصلہ ملے گا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ایک انٹرویو میں امید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب خواتین کرکٹرز کو مرد کھلاڑیوں کے برابر تنخواہ ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئی سی سی ایونٹس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے لیے یکساں انعامی رقم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔

اس نے کہا کہ  میں طویل عرصے سے آئی سی سی کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں، دونوں جنس کے کھلاڑیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ایک مثبت اشارہ ہے ،وہ صنفی بنیاد پر امتیاز کے خاتمے کو دیکھ کر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر ممالک نے مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں برابری کو اپنایا ہے، امید ہے کہ پاکستان جلد ہی اس طرز پر عمل کرے گا، خواتین کے لیے قومی کرکٹ میں کئی مثبت پیش رفت کا بھی اعتراف کیا۔

لیڈی بوم بوم کے نام سے پہچانے جانے والی کرکٹر کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے کیونکہ خواتین اس کھیل میں دلچسپی لے رہی ہیں، خواتین کو کرکٹ کو بطور پیشہ اپنانے کی بھی ترغیب دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے