ایشین کرکٹ کونسل مینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کل ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گروپ بی کی دونوں ٹیمیں اپنے ابتدائی 2 میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ پاکستان نے اپنے ابتدائی 2 میچوں میں نیپال اور متحدہ عرب امارات کو شکست دی تھی۔
روایتی حریف ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب گروپ اے میں صورتحال پیچیدہ ہے، جہاں افغانستان اپنے 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش 2 میچوں ایک کامیابی سمیٹ کر 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ میزبان سری لنکا 2 میچوں میں 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
اگر سری لنکا کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ہے تو انہیں عمان سے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا جب کہ بنگلا دیش آج افغانستان کے مدمقابل ہے۔
