English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گال ٹیسٹ: سری لنکا کے خلاف پاکستان کو 141 رنز کی برتری

القمر

گال: سری لنکا کے خلاف پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مجموعی طور پر 461 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح قومی ٹیم کو سری لنکا پر 141 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 221 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز کا آغاز کیا، لیکن 278 کے مجموعی رنز پر آغا سلمان 83 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر 177 رنز کی شراکت داری قائم کی، جس سے کھیل میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔

دیگر کھلاڑیوں میں نعمان علی 25، شاہین شاہ آفریدی 9 اور نسیم شاہ 5 رنز بناسکے جب کہ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 4، پربھات جےسوریا نے 3 اور وشوا فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے سعود شکیل 197 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں میچ کے دوسرے روز سری لنکن بالرز کے سامنے پاکستان کا ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا اور صرف 101 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم آؤٹ ہوگئی، تاہم سعود شکیل اور آغا سلمان نے آکر بیٹنگ کو سنبھالا اور نصف سنچریاں اسکور کرکے گرین شرٹس کو کم بیک کروایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے