English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زم ایفرو ٹی ٹین کے لیے ڈربن قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

القمر

ہرارے : زم ایفرو ٹی ٹین کے لیے ڈربن قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

 قلندرز فیملی کو مزید وسعت دینے کے لیے ڈربن قلندرز اور لاہور قلندرز کی جرسی میں مماثلت رکھی گئی ہے۔

پی ایس ایل کی فاتح لاہورقلندرز کی جرسی کا رنگ اور ڈیزائن ہی ڈربن قلندرز کو دیا گیا ہے۔ 

سبزرنگ کی شرٹ پرڈربن شہرکا نقشہ واضح کیا گیا ہے،ڈربن کا مشہورکرکٹ اسٹیڈیم کنگزمیڈ، سٹی ہال اورشہرکا لائٹ ہاﺅس بھی شرٹ میں نمایاں کیا گیا ہے۔

 ڈربن قلندرز کا اسکواڈ آج ہرارے پہنچ جائے گا۔ جہاں ٹریننگ سیشنز کے بعد اسکواڈ 20 جولائی سے شروع ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے