English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی

القمر

لاہور: ایشیا کپ کے منتظر شائقین کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں کیوں کہ  ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کل بدھ کو کیا جائے گا جب کہ مقامی ہوٹل میں سجائی جانے والی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔شیڈول کا اعلان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکااشرف کریں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023کی میزبانی پی سی بی کو دی گئی تھی مگر بھارتی ٹیم نے شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔ پی سی بی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز پیش کی جس کو ایشین کرکٹ کونسل نے منظور کرلیا۔

ابتدائی 4 میچز پاکستان، باقی سری لنکا میں کروانے کا پلان بن چکا ہے۔ وینیوز اور میچز کی تاریخوں کا اعلان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بدھ کی شام مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں کریں گے۔

اس موقع پر ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ پاکستان میں 4اور باقی 9میچز سری لنکا میں کروائے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے