English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ زارا نے اپنی اولاد میں کس طرح کی خصوصیات کی خواہش کی ؟

القمر

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی اولاد میں شوہر جیسی خصوصیات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ زارا نور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب بھی مستقبل میں میری اولاد ہوگی، میں یہ چاہوں گی کہ اس کے اندر بالکل اپنے والد جیسی پیاری سی مسکراہٹ ہو، خصوصاً ایک اچھے سے دل کا مالک بھی ہو۔

خیال رہے کہ اداکار اسد صدیقی اور اداکارہ زارا نور عباسی 2017ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسد صدیقی خود رشتہ لے کر زارا کے گھر گئے تھے جب کہ اس موقع پر سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور اداکار یاسر حسین بھی موجود تھے۔

زارا اور اسد کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021ء میں سامنے آئی تھیں تاہم بدقسمتی سے ان کا بچہ پیدائش کے چند روز بعد ہی انتقال کر گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے