ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 12 ستمبر سے شروع ہوگی 

اسلام آباد :  پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 12 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

گز شتہ روز پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایاکہ گیمز کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور گیمز میں 14 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے جن میں اتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ سال، جمناسٹک، نیٹ بال، روپ سکیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھروبال، تائیکوانڈو اور والی بال شامل ہیں۔

گیمز کی اختتامی تقریب 23 ستمبر کو ہو گی۔ جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں