English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیجینڈری انگلش فٹبالر ٹریور فرانسس انتقال کر گئے۔

 پیرس: انگلینڈ کے سابق فٹبال کھلاڑی ٹریور فرانسس سپین میں دل کا دورہ پڑنے سے 69 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 ٹریور کے اہل خانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ سب کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اور ہم سب بہت پریشان ہیں، وہ ایک لیجنڈری فٹبالر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی اچھے انسان بھی تھے۔ 

فرانسس کو 11 سال قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور اس کے بعد سے انہوں نے روزانہ پاور واک کے ذریعے خود کو فٹ رکھا تھا۔

 لیگ مینجرز ایسوسی ایشن کے ذریعے ان کا سالانہ ہیلتھ چیک اپ ہوا تھا اور ان کے ترجمان کے مطابق وہ زندگی سے بہت لطف اندوز ہو رہے تھے۔

 لیجنڈری فٹبالر نے 280 لیگ میچز میں 119 گول سکور کیے اور 1994 میں اپنی 40 ویں سالگرہ سے کچھ عرصہ قبل بطور کھلاڑی ریٹائرمنٹ لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے