English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں پاکستانی حماد ہادی خان ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے فاتح

World Scrabble

لاس ویگاس: حمادہادی خان نے ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کی ڈائمنڈ کیٹیگری جیت لی۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونیوالی چیمپئن شپ کی ڈائمنڈ کیٹیگری میں پاکستانی کھلاڑی حماد نے 24 میں سے 21 گیمزجیتیں، حماد ہادی خان کا اسپریڈ سکور 1854 رہا۔

واضح رہے کہ حمادہادی خان نےتیسری بارورلڈ ٹائٹل جیتا ہے،2017 میں تھائی لینڈ پرنسس کپ اور2018 میں انگلینڈ میں ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کی اوپن کیٹیگری بھی جیت چکے ہیں۔

پاکستان کے محمد عنایت اللہ نے اوپن کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں دنیا کے 200 سے زائد ٹاپ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے