مظفرآباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کوچنگ کورس گزشتہ روز مظفرآباد میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس آذاد کشمیر، مہربان حسین چوہدری تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس آذادکشمیر، افتخار صادق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان،پاکستان سپورٹس بورڈ ڈپٹی ڈی جی شاید اسلام، پی ایس بی انسٹرکٹر نصراللہ رانا بھی موجود تھے،کورس میں 80کوچز شرکت کی۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈپٹی ڈی جی شاید اسلام، پی ایس بی انسٹرکٹر نصراللہ رانا اور آزاد کشمیر اسپورٹس بورڈ کےاسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان کورس کے شرکا کو مختلف امور پر لیکچرز دیئے۔
کورس پانچ روز تک جاری رہا۔یہ کورس وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسہ کی خصوصی ہدایات پر مظفرآباد میں منعقد کیا گیا۔

