English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینک سے 50 ہزار روپے تک رقم نکلوانے نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح صفر ہوگی

القمر

بینک سے رقوم نکلوانے والے نان فائلرز پرصفر اشاریہ چھ فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ٹیکس ایکٹوٹیکس پیئرزلسٹ میں شامل نہ ہونے والوں سے لیا جائے گا۔

ایف بی آر سرکلر کے مطابق بینک سے 50 ہزارروپے تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہوگی، 50 ہزار 500 روپے تک رقم نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

ایف آئی بی آرکے مطابق 55 ہزارروپے نکلوانے پر330 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا، 75 ہزار روپے نکلوانے والے نان فائلرز سے 450 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ایک دن میں بینک سے نکلوائی گئی 50 ہزار سے زیادہ پوری رقم پر ٹیکس ہوگا،وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پاکستان میں غیرملکی سفارتکاریا سفارتی مشن بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے