English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کولمبو ٹیسٹ:سرفراز احمد کی میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں

کولمبو: کولمبو ٹیسٹ میں سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی میڈیکل رپورٹس سامنے آگئیں۔

 پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو بانسر کیا جو انکے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے اور بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

قومی ٹیم کے فزیو نے سرفراز احمد کو فیلڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ کرکٹر سے سوالات بھی کیے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا تھا۔  پی سی بی ٹیم انتظامیہ کی طرف سے سرفراز احمد کا مکمل چیک اپ کرایا گیا تھا، جس کی تمام اسکین رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، ان میں کسی بھی قسم کی کوئی سنجیدہ نوعیت کی انجری کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

سابق کپتان اور ٹیم انتظامیہ رپورٹس کلیئر آنے پر مطمئن ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔  سرفراز احمد کی جگہ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد رضوان کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

واضح رہے کہ موقع ملنے پر محمد رضوان نے سری لنکا خلاف 67 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے